میرے دوست کو لاہور سے سیاہ ویگو والوں نے اٹھالیا، مونس الہیٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ان کے دوست کو لاہور میں سیاہ ویگو نے اٹھا لیا۔مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز لاہورمیں میرے ایک دوست کودو کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا۔مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ اب میرے دوست کو کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے پہنچا دیا جائے گا اور انہیں پرچا کاٹنے پر مجبورکیا جائے گا۔میرے خان دان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
Load/Hide Comments


