میکسیکو: منشیات گینگ کے سرغنہ ایل چاپوکے بیٹے کی گرفتار ی پر ہنگامے، جھڑپوں میں 10فوجی ہلاک
میکسیکو کے بدنام زمانہ منشیات گینگ کے سرغنہ ایل چاپو کے بیٹیکی گرفتاری کے بعد گینگ کیکارندوں کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق منشیات کی دنیا کیگاڈ فادر کہلائے جانے والے ایل چاپو کے بیٹے اوویڈیوگوزمین کو بدھ کی رات امریکی حکام کی مدد سے میکسیکو کے سکیورٹی ادارے نے ایک ا?پریشن میں گرفتار کیا۔امریکا نے ایل چاپو کے بیٹیکی معلومات فراہم کرنے والیکے لیے 50 لا کھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا، ایل چاپو کے بیٹے کو امریکی حکام کی مدد سے 6 ماہ نگرانی کے بعد پکڑا گیا۔اوویڈیوگوزمین کی گرفتاری کے بعد منشیات گینگ نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے شروع کر دیے، گینگ کے کارندوں نے دو ائیرپورٹس پربھی حملہ کیا، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی۔مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 29افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونیوالوں میں منشیات گینگ کے19 ارکان کے علاوہ 10فوجی بھی شامل ہیں۔ایل چاپو کو پہلی بار 1994 میں وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا سیگرفتارکیا گیا تھا تاہم 2001 میں وہ ایک سکیورٹی گارڈ کی مدد سے جیل سے فرار ہوگیا، اسے دوبارہ 2015 میں گرفتارکیا گیا لیکن وہ ایک بار پھر سرنگ بنا کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن چند ماہ بعد ہی 2016 میں اسے گرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا گیا۔


