پاکستان تحریک انصاف میں سے ایک نئی جماعت بنانے کے لئے تیاریاں کر لی گئیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف میں سے ایک نئی جماعت بنانے کے لئے تیاریاں کر لی گئیں میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں کر لی گئیں۔جہانگیر ترین، علیم خان اور چودھری سرور گروپ کو نئی پارٹی میں عہدے مل سکتے ہیں جبکہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کریں گی۔ نئی جماعت کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے افراد نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ نئی جماعت عام انتخابات میں انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی اور یہ نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔کامیابی کی صورت میں نئی جماعت اپنا وزیراعلٰی پنجاب سے لائے گی اور وفاق کی سطح پر بھی اس پرکام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں