سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اہم ممالک کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اہم ممالک کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔سینیٹ کی گولڈن جوبلی پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ایوان بالا نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسکی تقریبات میں دوست ممالک کے پارلیمانی سربراہان کی شرکت پاکستانی قوم اور حکومت کےلیے باعث مسرت ہوگی ۔ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کا دوست ممالک کے سفیروں سے رابطوں اور ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز چیک ریپبلک، بوسنیا اور لیبیا کے سفرا نے سیکریٹری سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ سیکریٹری سینیٹ نے سفرا سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملک کے پارلیمانی سربراہان کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے بھرپور کوشش کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے اور اسکی تقریبات میں دوست ممالک کے پارلیمانی سربراہان کی شرکت پاکستانی قوم اور حکومت کیلئے باعث مسرت ہوگی۔ سفرا نے اس حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں