الیکشن کمیشن کا نواب زہری کے مالی گوشواروں پر عدم اعتماد کااظہار، کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے اثاثوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا ثنا اللہ زہری کے پاس گھر خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟وکیل نے کہاکہ ثنا اللہ زہری کا کاروبار ہے وہاں سے منافع آتا ہے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ گوشواروں میں ایسا کوئی کاروبار ظاہر نہیں کیاگیا،الیکشن کمیشن نے ثنا اللہ زہری کے مالی گوشواروں پر عدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں