جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لئے بڑی کامیابی ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شفافیت کے ساتھ فنڈز کی امانت عوام کو پہنچائیں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا دنیا کو احساس دلایا کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجتماعی چیلنج کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کی سوچ کو ایکشن میں بدلا ہے کانفرنس انسانیت اور کرہ ارض کی ماحولیاتی بہتری میں اہم عالمی فورم ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ عالمی فورم پر پاکستان کے لوگوں کی حمایت کرنے والے ملکی و غیرملکی شرکا کا بھی پرخلوص شکریہ ادا کرتے ہیں سیلاب کے بعدوزیراعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر جس طرح اجتماعی کوششیں کیں،یہ اس کے ثمرات ہیں اور اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں