فلپائن پاکستان کو آم خشک کرنے کی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا
سرگودھا (انتخاب نیوز) فلپائن کی سفارتکار ماریہ ایگنس چارج نے کہا ہے کہ فلپائن پاکستان کو آم خشک کرنے کی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن میں پاکستانی کینو کی بڑی مانگ ہے،پاکستان کو آم خشک کرنے کی ٹیکنالوجی فراہم کریں گا، سرگودھا میں بجلی کی بہترین انٹرنیشنل معیاری کی منصوعات تیار کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کاروباری روابط کو بڑھانے کے لئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی ،پاکستان اور فلپائن کے مابین کاروباری معاہدوں پر بھی کام کیا جارہا ہے ، فلپائن آم کو خشک کرنے کی ٹیکنالوجی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کے لئے ویزے کے پراسس کو مزید تیز کیا جائے گا، فلپائن میں پاکستانی سٹوڈنٹس کی اعلی تعلیم کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں بالخصوص انجینئرنگ کے شعبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد کے لئے ویزے کے پراسس کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن پاکستان سے کینوکا بڑا امپورٹر ہے، فلپائن میں پیدا ہونے والے آم بہت مزے دار ہیں ،سر گودھا میں بڑے اعلیٰ معیار کی بجلی کی مصنوعات تیار ہو رہی ہیں جو کہ چائینہ کا مقابلہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے لوگوں کے آپس میں روابط بہت ضروری ہیں۔ اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ہوگااور دونوں اطراف کے تاجروں کی تجارت اورسرمایہ کاری کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے پاکستان اور فلپائن کے حیمبرزآف کامرس اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پیاز اور آلو کی برآمدات کی اجازت دی جائے اور پاکستان کے مابین تجارتی معاہدے کے جلد از جلد انتظامات کئے جائیں۔ تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو چیمبر کی یاد گار شیلڈز پیش کی گیئں اور تحالف کا تبادلہ کیا گیا۔ اور سینئر نائب صدر حیدر منظور تارڑ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


