سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ جنیوا میں پیر سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے دوران بین الاقوامی اداروں اور مختلف ممالک نے پاکستان میں 2022ء میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اب تک تقریبا ًنو ارب ڈالر امداد دینے کی یقین دہانی کروائی ہے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان کے دوران سیلاب سے تباہی کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا تھا ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا اور امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کیلئے احسن اقدامات اٹھائیں گے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قوم نے انسانیت کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی برادری نے بھی کیا ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی تمام تر مشکلات اور بحران کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے متاثرین کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں