پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم برہم، خرابی اور سست روی معمول بن گئی

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم برہم۔ پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس کی خرابی اور سست رفتاری معمول بن گیا ہے، پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر آپٹک سسٹم سے منسلک نہیں ہے دور دراز پہاڑی علاقوں میں لگے پرانے ریپیٹر اسٹیشن کی بیڑیاں بادلوں کے دنوں کام چھوڑ دیتے ہیں، جس سے پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس بند رہتی ہے، پنجگور میں مختلف فونز کمپنیوں کی نیٹ سروس نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند ہیں، لوگوں کا انحصار صرف پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر ہے مگر وہ بھی اکثر خراب رہتا ہے، صارفین کے مطابق وہ پیکج کے تحت ماہانہ ہزاروں روپے کی ادائیگی کرتے ہیں اور پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، صارفین نے اپیل کی ہے کہ پی ٹی سی ایل صارفین کی لوٹ مار کو بند کرے اور بہتر سہولیات فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں