پنجاب اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی، پرویز الٰہی کیخلاف ڈاکو ڈاکو کے نعرے
لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی، اپوزیشن اراکین نے کاپیاں پھاڑ ڈالیں، ایوان مچھلی منڈی بن گیا، اپوزیشن اراکین کے پرویز الہی کے خلاف ڈاکو ڈاکو کے نعرے ، اپوزیشن نے وقفہ سوالات کی کاپیاں ڈیسک پر بجا کر شور شرابا شروع کر دیا۔ سردار شہاب الدین نے کہا اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں جواب سن نہیں سکتے مونس الہی کو چھوڑیں گیارہ سو روپے روپے کی کرپشن جو حمزہ نے کی جواب دیں، اپوزیشن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ظہیر عباس کھوکھر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی بات کرنے والے سن لیں وہی تحریک عدم± اعتماد شرم کی وجہ سے واپس لی، ہمیں ان پر عدم اعتماد ہے ارشد شریف کے قاتلوں، عمران خان پر حملے کا جواب دیں، پنجاب پر ظلم و بربریت کی سوال کرتے ہیں معصوم بچوں کے قتل کا حساب مانگتی ہے، عمران خان پر حملے کا عوام جواب مانگتی ہے۔ دریں اثناءظہیر عباس کھوکھر نے اسمبلی کا بائیکاٹ کر دیا اور کہا پنجاب اسمبلی کی لابی میں ایک جرائم پیشہ شخص بٹھایا ہوا ہے اس لئے واک آﺅٹ کررہا ہوں۔ میاں محمود الرشید نے لابی میں بیٹھے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان پر خوب تنقید کی اور کہا ہماری حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی، سپیکر سیکرٹری اسمبلی کے اشاروں پر چلتے ہوئے اجلاس کل تک ملتوی کرنے کے بجائے پندرہ منٹ کا وقفہ کرنے پر مجبور ۔ سپیکر سبطین خان نے اجلاس پندرہ منٹ کےلئے ملتوی کر دیا۔


