جائیداد میں اربوں روپے کا اضافہ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی بہو ایف آئی اے میں طلب

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بہو کو اثاثوں میں اضافے کی وجہ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)میں طلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی بہو کے اثاثوں میں بے پناہ اضافے کے معاملے پر ایف آئی اے کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ حرکت میں آگیا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈائریکشن پر ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کی بہو(مونس الٰہی کی اہلیہ) کو طلب کرلیا۔مونس الٰہی کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس اور ان کے نام پرپراپرٹیز میں حالیہ دور میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس پر ایف آئی اے نے مونس الٰہی کی اہلیہ کوٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں