کوئٹہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے آج سے دوبارہ شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی شروع ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی آج سے دوبارہ شروع کی جائیگی۔ اس حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور محکمہ خوراک کے تعاون سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے جو 12 جنوری سے بلا تعطل جاری رہے گا۔ اس لئے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں پوائنٹ مقرر کئے گئے ہیں جہاں پر سرکاری نرخ پر سستے آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ان میں موسی کالونی، بی اینڈ آر کے قریب مشرقی بائی پاس اور باچا خان چوک، ریلوے اسٹیشن، کچلاک شمالی تھانہ، عالمو چوک، گلوبل سینٹر گلستان روڈ، صدر تھانے کے قریب سمنگلی روڈ، زرغون آبادتھانے کے قریب نواں کلی، خروٹ آباد نزد اسپنی روڈ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جان محمد روڈ پر پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ جہاں سے شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں