افغان وزارت تجارت کا مکتوب، کراچی سے ٹرانزٹ کی لوڈنگ کا سلسلہ شروع

چمن (انتخاب نیوز) پاک افغان ٹرانزٹ بحال پاک افغان ٹرانزٹ بحال کلئیرنگ ایجنٹس کے صدر عصمت اللہ کی کوششیں رنگ لے آئی حاجی عصمت اللہ نے اس حوالے سے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھی اس مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی تھی اور افغان رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر افغان وزارت تجارت نے آج مکتوب جاری کردیا جس پر پاکستان کراچی سے ٹرانزٹ کی لوڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا افغان وزارت تجارت کے معاون کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں تاجروں کو پرانے ٹیکس کے طریقہ کار پر انوائس کی کلیئرنگ کی یقین دہانی کروائی گئی اور پاکستان کی جانب سے انوائس کی طلبی سے قطع تعلقی کا اظہار کیا گیا اور پرانے لائحہ عمل پر ٹیکس وصولی کا پرانہ فیصلہ برقرار رکھا گیا جس پر کراچی سے لوڈنگ شروع ہوچکا ہے افغان تاجروں نے اس جدوجہد پر پاک افغان کلیئرنگ کے رہنماؤں عصمت اللہ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں