درآمدی یوریا مزید مہنگی، نئی قیمت 2340 روپے فی تھیلا مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی یوریا کی قیمت پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کا نیا نرخ 2340 روپے فی تھیلا (50 کلوگرام) مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ آر ایل این جی پر چلنے والے 3پاور پلانٹس کے پاور پرچیز اور گیس خریداری معاہدے میں کم از کم ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کمٹمنٹس کی شرح 33 فیصد پر فکسڈ کردی ہے۔ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا، جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد اہم فیصلے کیے گیے۔آر این این جی پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کیلئے پاور پرچیز معاہدے اور گیس پرچیز معاہدے میں ٹیک اینڈ پے کمٹمنٹس میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت ای سی سی نے آر ایل این جی پر چلنے والے تین پاور پلانٹس کیلئی پاور پرچیز اور گیس پرچیز ایگریمنٹس میں کم از کم ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کمٹمنٹس کی شرح 33 فیصد پر فکسڈ کردی ہے۔اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلکس کو بینک آف خیبر کو سود کی ادائیگی کیلئے آٹھ کروڑ9 لاکھ80 ہزار روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 50 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں