ہار پر نام تبدیل کرنے کی پیشکش، پی ٹی آئی نے رانا ثناءاللہ اور عطا تارڑ کا نیا نام رکھ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کے بعد کہا کہ یہ کہہ رہے تھے کہ پنجاب میں تبدیلی نہ لائے تو نام بدل لیں گے ، انہوں نے اپنا نام نہ جانے کیا رکھناہے ہم نے ان کا نام ” چنوں منوں “ رکھ دیاہے ، چنوں منوں جس طرح بھاگے سب کے سامنے ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ملک بدترین حالات سے دو چار ہے ، لاہور میں بہت دنوں بعد بارش ہوئی ہے ، موسم خوبصورت ہو گیا ، ڈینگی مچھروں میں بھی کمی آئی ہے ، بیماریوں میں بھی کمی ہے ، زرداری جیسی بیماری ، رانا ثناءاللہ اور عطا تارڑ کو آج اچھے موسم میں اسلام آباد بھاگنا پڑ گیا، یہ لوگ پنجاب کا اقتدار تونہ لے جا سکے مگر میڈیکل سٹور سے نیند کی گولیاں ضرور لے جائیں گے ۔یہ کہہ رہے تھے پنجاب میں تبدیلی نہ لائے تو نام بدل لیں گے ، فواد نے کہا انہوں نے اپنا نام نہ جانے کیا رکھنا ہے ، ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیاہے ، تحریک انصاف کے ممبران نے اربوں کروڑوں کی پیشکش کو ٹھکرایا ، یہ پہلی بار ہے کہ لوگوں نے تمام لالچ کو مسترد کیا۔انہوں نے کہا ہم الیکشن کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہاں بولیاں لگانے کی کوشش کی گئی، لوگوں کو بہت کچھ کہا گیا لیکن وہ اپنے قدموں پر جمے رہے اور مایوس نہیں ہوئے ، اراکین نے اپنے مینڈیٹ کا احترام کیا ، عمران خان ہمیشہ یہی کہتے رہے اپنے موقف پر قائم رہیں ، اللہ غائب سے مدد کرے گا، اعتماد کے ووٹ کیلئے 186 ووٹ درکار تھے ، ہم نے ووٹ لے کر دکھا دیئے ، اپوزیشن کہتی رہی کہ 186 نمبر ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے ، ہم نے کہا ہم اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، توقع کرتے ہیں کہ عدالت بھی ہماری رہنمائی کرے گی اور ہم اس چیپٹر کو بند کر یں گے ،و قت آ گیاہے کہ ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالیں اور عوام سے رجوع کریں، یقین ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، کون حاضر تھا کون غیر حاضر فوٹیج موجود ہے ، جمہوریت میں ہار کو تسلیم کیا جاتاہے ، پنجاب کی اپوزیشن نے آج ہلڑ بازی کی ،کرسیاں چلائیں، ن لیگ کے پاس گورنر راج کا کوئی آپشن اور جواز نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں