نوشکی سلطان چڑھائی پر گاڑیاں الٹنے سے کوئٹہ تفتان شاہر اہ بند، سیکڑوں لوگ سرد موسم میں پھنس گئے

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر سلطان چڑھائی پر گاڑیاں الٹنے سے کوئٹہ تفتان شاہراہ جمعرات کی رات سے بند پڑا ہوا تھا جس سے کئی گاڑیاں مسافر اور ٹرانسپورٹرز طوفانی سرد موسم میں پھنس گئے ہیں، رات گئے سے پولیس اور لیویز فورس شاہراہ کو بحال کرنے کی نگرانی کے لئے پہنچ گئے ہیں اطلاعات کے مطابق رات اور دن کو زیادہ سردی پڑھ جانے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کا برا حال ہوگیا ہے، خواتین، بچے اور بوڑھے مسافرپہاڑی علاقے میں سخت سردی میں پھنسے ہوئے تھے جمعرات کے روز نوشکی سے صبح سے لیکر ظہر کے ٹائم تک مسافر گاڑیاں کوئٹہ کے لئے روانہ نہ ہوسکیں۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے سلطان چڑھائی کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکے تھے، ایس پی نوشکی غلام حسین باجوئی، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی زاہد حسین شاہوانی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ نوشکی نشیب پرکانی سلطان چڑھائی پر گاڑیوں کے ٹریفک بحال کے لئے اقدامات کرنے پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ ٹرک گاڑی الٹنے کے باعث ٹرالر گاڑی پھنس جانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوا ہے، چھوٹے گاڑیوں کے لیے راستہ بنانے کی کوشش ہوا اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالنے کے لئے کوئٹہ سے کرین گاڑی کو منگوایا گیا انشا اللہ جلد ہی کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کیا جائے گا، آخری اطلاعات کے مطابق کرین گاڑی کے زریعے شاہراہ پر حادثے میں الٹنے والے گاڑیوں کو سائیڈ لائن کرکے ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے نوشکی کے عوامی حلقوں نے شاہراہ پر ٹریفک بحالی کے اقدامات پر نوشکی کے ایس پی، ایس ایچ او اور اے سی نوشکی کے خدمات کو سراہا ہے جنہوں نے سخت سردی میں جاکر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو ریسکیو کرلی، اور شاہراہ پر ٹریفک کو کلیئر کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں