عمران خان کا حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنیکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
پشاور (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کا انتظار کررہا ہوں، حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنیکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ہفتے کو سمری بھیجے جانے کی توقع ہے۔ بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، سمری پر گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہفتے کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو لکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments


