امید ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں معتبر ین ہمارا ساتھ دینگے، نواب ثنا زہری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے دبئی میں سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے ملاقات کی۔ اس حوال سے نواب ثناء اللہ زہر ی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میر خالد لانگو سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ملاقات میں ملکی خصوصاً بلوچستان کی موجودہ سیاسی و قبائلی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ طویل ملاقات میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ نواب ثناء اللہ زہر ی نے کہا کہ امید ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں میر خالد لانگو سمیت دیگر معتبر ین ہمارا ساتھ دینگے۔
Load/Hide Comments


