وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکیلئے 3ارب روپے کی منظوری دے دی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 3ارب روپے کی منظوری دے دی، فنڈ کے تحت صوبے کے 5سو 55طلباء پانچ سال کے دوران ملک کے بہترین کالجز میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 3ارب روپے کی رقم کی منظوری دے دی ہے،انڈوومنٹ فنڈ کے تحت بلوچستان کے ہر ضلع سے 6طلباء وطالبات ملک کے بہترین کالجز میں سرکاری خرچ پر تعلیم حاصل کرسکیں گے،چیف سیکرٹری کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں صوبے کے 555طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


