افغان عبوری حکومت نے خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں خواتین پریونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پرپابندی کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ افغان عبوری حکومت نے خواتین کو وہ حقوق دئیے ہیں جو انہیں ماضی میں نہیں ملے تھے۔یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔افغانستان میں تعلیم اور ترقی کو شریعت کے مطابق ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے۔افغان عبوری حکومت نے گزشتہ ماہ افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔ افغان عبوری حکومت کے اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


