خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اہم مشاورت آج ہو گی
اسلام آباد : خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے میں پی ٹی آئی کی مشاورت آج ہو گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے اسمبلی کے بارے میںجمعہ کو جاری مشاورت کل تک موخر کردی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی کے، وزراء کی آج ملاقات ہوگی، کے پی کے پارٹی قائدین آج لاہور پہنچ جائیں گے۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس کی حتمی تاریخ طے ہوگی۔
Load/Hide Comments


