مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 ناموں پر غور شروع کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز)مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 ناموں پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج شام مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی شریک ہوں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے رابطہ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دے دیں تو ہم اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے چند روز تک لندن جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں