وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر گفتگو

لاہور (انتخاب نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹاو¿ن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن ون ملاقات ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں