حب میں سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ

حب (انتخاب نیوز) ضلع حب کے تمام تحصیلوں میں عوام کیلئے کوئی ریلیف سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم نہیں کیا گیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اس وقت آٹا بحران کو قابو پانے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے پورے بلوچستان کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں عوام کیلئے مختلف جگہوں پر سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم کئیے گئے ہیں مگر ضلع حب کے تمام تحصیلوں میں اب تک یہاں کی عوام کیلئے کوئی سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم نہیں کیا گیا ہے لہٰذا ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اور آٹا مہنگا اور اسکی عدم دستیابی کو ضلع حب کے تمام تحصیلوں میں بھی یہاں کے عوام کیلئے بھی سستا آٹا سیل پوائنٹ قائم کیا جائے تاکہ یہاں کی عوام کو بھی ریلیف کے ساتھ سستا آٹا کی دستیابی عوام کیلئے ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں