عوام بلدیاتی انتخابات کیلئے باہر نکل کر ووٹ دیں آصفہ بھٹو زر داری
کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زر داری نے کہاہے کہ عوام (آج) اتوار کو بلدیاتی انتخابات کیلئے باہر نکل کر ووٹ دیں، بلدیاتی انتخابات میں اپنا فریضہ پورا کریں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کارکنان اور عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ آپ لوگ باہر نکل کر ووٹ دیں اور بلدیاتی انتخابات میں اپنا فریضہ پورا کریں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے، جو انسانی حقوق اور برابری پر یقین رکھتی ہے، کراچی ہم سب کا شہر ہے، کراچی شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے 15 جنوری کو تیر کے نشان پر ووٹ دے کر پی پی کو کامیاب کریں۔
Load/Hide Comments


