طیارہ حادثے میں جاں بحق میجر شہریار اور انکی اہلخانہ کی نماز جنازہ ادا

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شہر قائد کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز اور دیگر نے بھی نماز جنازہ پڑھی۔ میجر شہریار اور ان کی فیملی کا جنازہ علی مسجد میں ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں آرمی کے افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں