گوادر بندرگاہ پر افغان ٹرانزٹ کیلئے یوریا کھاد اتارنے کا کام مکمل
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر بندر گاہ پر یوریا کے ساتھ لگاتار تیسرا جہاز کنگ ون اس ہفتے کام مکمل کرنے والا ہے جبکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے یوریا کا ایک اور بلک جہاز الامو بھی 14 جنوری کو گوادر بندرگاہ پر برتھ ہوا ہے اور تقریباً 28ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد ڈسچارج کرے گا، یہ یوریا 50 کلوگرام کے تھیلوں میں بھرنے کے بعد مخصوص بانڈڈ ٹرکوں کے زریعے افغانستان کیلئے CPEC ویسٹرن کوریڈور کے ذریعے چمن اور طورخم بارڈر ٹرمینلز جائیں گے۔
Load/Hide Comments


