اوتھل میں روٹی کا حصول ناممکن، ہوٹل مالکان اور نان بائی من مانے نرخوں پر روٹی فروخت کرنے لگے

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل میں شہریوں اور مسافروں کے لیئے روٹی کا حصول ناممکن، ہوٹل مالکان اور نان بائیوں کی چاندی، اپنی مرضی کی قیمتوں میں روٹی فروخت کرنے لگے،غریب شہری مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور، سرکاری نرخ نامے کو ہوا اڑا دیے، تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں شہریوں اور مسافروں کے لیئے روٹی کاحصول ناممکن، ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کچھ دن پہلے جب آٹے کی قیمت 170 ہوئی تو فوراََ ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے روٹی کی قیمٹ بڑھا کر 15 روپے سے 20 روپے کردی جبکہ آٹا دوبارہ سستا ہوکر فی کلو 105 روپے ہوا ہے لیکن ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے روٹی کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیلدار اوتھل آفتاب احمد موندرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہوٹل مالکان اور نان بائیوں کے خلاف نوٹس لے کر روٹی سستی کرنے کا پابند کریں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرائیں تاکہ غریب شہری اپنے بجٹ کے مطابق روٹی خرید سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں