حب کے وکلاء نے کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کروا دی
لسبیلہ (انتخاب نیوز) کے الیکٹرک حکام کا حب کے وکلاء کے ساتھ بدتمیزی وکلاء برادری حب سٹی تھانے پہنچ گئی کے الیکٹرک حکام کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی۔منگل کے روز لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ افتاب شیخ نے حب سٹی پولیس تھانے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کے الیکٹرک کے دفتر گیا میٹر لگوانے کے لیے تو وہاں موجود کے الیکٹرک کے دو آفیسران زیشان اور خالد ہم سے بدتمیزی سے پیش آئے گالم گلوج کرکے ہمیں اپنے نجی سیکورٹی گارڈز کے ذریعے یرغمال کرنے کی کوشش کی تاہم ہم نے بڑی مشکل سے خود کو وہاں سے نکال کر یہاں پولیس تھانے پہنچ گئے ہم نے دونوں آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے درخواست پولیس تھانے میں جمع کرائی ہے. انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام نے اپنی اجاراداری قائم کر رکھی ہے ہم جیسے پڑھے لکھے وکیلوں کے ساتھ انکا یہ رویہ ہے تو عام شہریوں کو کس طرح ذلیل کرتے ہیں اسکا ہمیں آج بخوبی اندازہ ہوگیا ہے ہم وکیل ہیں ہم کے الیکٹرک کے اس عمل کے خلاف قانون میں جائیں گے. اس موقع پر لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ محمد اقبال جاموٹ اور سابق صدر ایڈوکیٹ مجیب الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی بن چکی ہے ہمارے کے لیے جسطرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کے شہریوں کو ذلیل کیا اسی طرح کے الیکٹرک ہمارے کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ظلم و زیادتیاں حد سے بڑھ رہی ہیں کے الیکٹرک آفیسران جان بوجھ قانونی کنیکشن نہیں دیتے تاکہ شہری غیرقانونی طور پر کنڈا لگا کر بجلی استعمال کریں اور اسکے بدلے میں یہ پیسے مبینہ طور ان آفیسران کے جیبوں میں جائیں. انہوں نے کہا کہ آج وکلاء برادری کے ساتھ کے الیکٹرک حکام نے اسطرح کا رویہ اپنا کر یہ واضع کردیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے ساتھ کس حد تک بدتمیزی سے پیش آتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم وکیل ہیں ہم قانون کے دائرے میں رہ کر کے الیکٹرک حکام کے اس رویے کو معزز عدالت میں لیجائیں گے اور انشاء اللہ اب کے الیکٹرکے عام شہریوں کے ساتھ ظلم و ناانصافیوں کے خلاف بھی قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور کے الیکٹرک کی بدمعاشی کو قانون کے زریعے کنٹرول کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع وکلاء برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔


