شہدادکوٹ، دو گاڑیوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

شہدادکوٹ (انتخاب نیوز)شہداد کوٹ کے قریب دو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ہندو تاجر جاںب حق جبکہ خاتون اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شہداد کوٹ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں ہندو تاجر دلیب کمار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا جبکہ نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں