پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ
کوئٹہ(این این آئی)پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب بٹ ناکہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز مزیدکارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


