کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری، بجلی کے 23فیڈرز جو اب دے گئے
کوئٹہ:کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی، بولان میں دھماکے سے متاثرہ سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت 25گھنٹے گذرنے کے بعد بھی شروع نہیں ہوسکی، کوئٹہ میں بجلی کے 23فیڈرز جو اب دے گئے گیس اور بجلی کی عدم دستیابی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بلوچستان کے شمالی علاقوں کان مترزئی،چمن زیارت،پشین میں بدھ کی صبح اور وادی کوئٹہ میں دوپہر سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا،کوئٹہ میں بارش اور برف باری شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا،،رات گئے تک 23 فیڈرز فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے جس سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا ترجمان کیسکو کا کہنا تھا کہ فیڈرز فنی خرابی کے باعث بند ہیں،بارش رکنے کے بعد مرمتی کام شروع کیا جائے گا،دوسری جانب بولان کے علاقے سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی بارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت 25گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہوسکی،،جس کی وجہ سے کوئٹہ،مچ،مستونگ،قلات،زیارت،پشین میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہا،،ایل جی پی اور لکڑی فروخت کرنے والی دوکانوں پر لوگوں کا رش دیکھائی دیا۔


