کوئٹہ میں 32دکاندار وگرفتار10دکانیں سیل
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر میں گرانفروشوں،ناجائز منافع خوروں،ناغے کی خلاف ورزی اور بغیر این او سی ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32دکانداران گرفتار اور 10دکانیں سیل کردی گئیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن ر حسیب اور مجسٹریٹ صدر نے گوشت ناغہ کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایل پی جی کے ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے اور این او سی نہ رکھنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 سے زائد دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سلنڈروں کو دکانوں میں رکھنے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے متعدد بار آتشزدگی کے حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔جس سے مالی اور جانی نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے ناغے کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 4قصاب گرفتار اور 10دکانیں سیل کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے عملے نے کاسی‘ پٹیل اور جوائنٹ روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اس موقع پر دس دکانیں سیل کر دی گئیں۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ نے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اور ناغے کی خلاف ورزی پر 13 اس افراد گرفتار کرکے جیل بھجوادیئے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے۔شہر میں قصابوں کو ہر صورت ناغے کی پابندی کرنی چاہئے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیادوں پر گرانفروشوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے۔


