پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل جائیں تو نفرت کی سیاست ختم ہو گی، سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیرا ؤکرنے کی کوشش کی۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کیماڑی سے الیکشن سے متعلق کوئی ایسی شکایات نہیں آئی، ہمارے کارکن بھی وہاں پر موجود تھے، کئی جگہوں پر پی ٹی آئی، کسی جگہ پر جماعت اسلامی نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے۔صوبائی وزیر محنت و افرادی سعید غنی نے مزید کہا کہ مختلف جگہوں پر دوبارہ گنتی ہو رہی ہے، کراچی کے شہریوں نے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، اگر ہم دونوں جماعتیں مل کر چلیں گے تو نفرت کی سیاست ختم ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں