کراچی، لاکھوں روپے ڈکیتی کا ڈرامہ کرنیوالا تاجر گرفتار

کراچی: کراچی پولیس نے زینب مارکیٹ کے قریب 70 لاکھ روپے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا۔ چاول کے بروکر کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کو کراچی کے علاقے صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب 70 لاکھ کی ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی، تحقیقات کے دوران واقعے کا ڈارپ سین ہوگیا۔پولیس کے مطابق چاول کے بروکر کے ساتھ کوئی ڈکیتی نہیں ہوئی، اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا، پولیس نے اسلم لاشاری کو جھوٹی اطلاع دینے پر حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم لاشاری نے رقم بینک میں جمع کرائی جس کی رسید مل گئی۔پولیس نے جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کو گمراہ کرنے سمیت واقعے کی دیگر پہلوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں