بلوچستان، حادثات و واقعات میں ایک شخص قتل، 4 افراد زخمی، کوئٹہ میں دکان میں آتشزدگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص منٹھار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جسکو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء،کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔ پنجگور میں دو مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق کویٹہ سے پنجگور آنے والے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مسافر بس نے ٹرمینل کے قریب موٹر سائیکل کو کچھل دیا جس پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے جن میں محمد یعقوب ولد عبدالرحمن خان محمد ولد گاجی خان سبزل ولد محمد ساکنان تحصیل گچک کے رہاشی بتائے جاتے ہیں ایک اور واقع پنجگور کے علاقے پنچی میں پیش آیا جہاں ایران ساختہ دوہزار گاڑی الٹنے سے کریم جان ولد یار جان زخمی ہوئے دونوں واقعات کے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور ٹیچنگ ہسپتال اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جہاں کسی ٹائم ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ خضدار میں نوجوان کا قاتل گرفتار محمد اعظم جاڑو زئی کو ایک ہفتہ قبل اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر لیویزسی آئی اے نے لائن آفیسر نوراحمد زہری کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمام کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا تھا۔ ملزمان کی نشاندھی نذیر احمد ولد جمعہ خان جتک اور سمیع اللہ ولد بانا خان عمرانی کے نام سے کی گئی تھی۔ دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر محمد عظم جاڑوزئی کو رواں ماہ کی 14 تاریخ کو بہکا کر لیجانے کے بعد زیدی تورانی ڈیم کے مقام پر فائرنگ کرکے لاش ویرانی میں پھینک دی تھی۔ کاروائی میں انچارج لیویز فورس زیدی شبیراحمد زہری عبدالرحمان ودیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کوئٹہ جان محمد روڈ پر ایرانی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دوکان میں پڑا ہوا سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے جان محمد روڈ پر دکان میں بنائے جانے والے ایرانی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم آتشزدگی سے و دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور ہزاور ں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔


