بلوچستان میں مردم شماری کی ڈیوٹی کیلئے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تبادلوں پر پابندی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ تعلیم اسکولز کے ساتویں مردم شماری کی ڈیوٹی کے لئے نامزد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے اعلامےے کے مطابق محکمہ تعلیم اسکولز کے ساتویں مردم شماری کی ڈیوٹی کے لئے نامزد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے یہ سٹاف 7 ویں ڈیجیٹل مردم ش±ماری کے لئے معاوضہ کی بنیادپر بطور سرکل سپروائز نامزد کیا گیا ہے مزکورہ سٹاف مطلوبہ ٹریننگ بھی مکمل کر چکا ہے ۔اعلامےے کے مطابق مردم ش±ماری کے لئے تمام نامزد اسٹاف ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے 2023 کے امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے مبرّا ہوگا ڈائریکٹر ایجوکیشن ( اسکول ) اور چیئرمین بی بی آئی اینڈ ایس ای اس حکم نامے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں