عمران خان کے 4 سال کا میرے ادوارسے مقابلہ کریں، پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی نکالیں گے، نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی باہر ہم ہی نکالیں گے۔ لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4 سال کا میرے4 سال کے ساتھ مقابلہ کریں، ہمارے دورمیں کیا حالات تھے اوراس کے دورمیں کیا تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں لوگ خوشحال تھے،عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی۔ نوازشریف نے کہا کہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام، پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھما کر ملک کے ساتھ گھناو¿نا مذاق کیا گیا جس کی وجہ سے ملک آج مشکلات کا شکار ہے اور اس کو ہم ہی مسائل سے باہر نکالیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے تھے، جوالیکشن ہونے جا رہا ہےاس میں(ن) لیگ کامیابی حاصل کرے گی، نوازشریف سے رہنمائی لی، اس کےمطابق آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ رانا ثنا للہ نے کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، نوازشریف عام انتخابات میں(ن)لیگ کی مہم چلائیں گے، نوازشریف کی واپسی طے ہے تاہم اس میں کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جنہیں جلد دور کرلیا جائے گا۔


