الیکشن جب ہوں ،اتفاق رائے کے بغیرسب گھاٹے میں رہیں گے، سعد رفیق

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل ازوقت ہوں ،بروقت یاجب بھی،اتفاق رائے کے بغیرسب گھاٹے میں رہیں گے،حصول و ارتکاز ِ اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کرمکالمہ ہو ،اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں ،ریاست کودلدل سے نکال کرملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ
میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا
مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے۔
جبکہ ایک اورٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ عمران صاحب 35 پنکچر کی اصطلاح سیاسی بیان کے طور پر استعمال کرنے سے بازہی رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں