اوستہ محمد، یوٹیلٹی اسٹور پرمن پسند افراد کیلئے سستا آٹا ،عام آدمی خالی ہاتھ واپس

اوستہ محمد(این این آئی)اوستہ محمد یوٹیلٹی اسٹور والوں کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں آٹا من پسند لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔شہری سارا سارا دن قطاروں میں ٹہر ٹہر کر مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ایریا منیجر اور انچارچ اسٹور یوٹیلٹی کی مبینہ طور پر ملی بگھت سے آٹا من پسند لوگوں میں دیا جا رہا ہے۔ایریا منیجر سمیت یوٹیلٹی انچارچ کا فوری تبادلہ کیا جائے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد سے شہریوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہری یوٹیلٹی اسٹور کے آٹے کیلئے ترس گئے۔سارا سارا دن قطاروں میں ٹہر ٹہر کر واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ایریا منیجر اور یوٹیلٹی اسٹور انچارج کی ملی بھگت سے من پسند لوگوں کو آٹا دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر شہریوں کا کہنہ تھا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے شہریوں کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کئیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سستے داموں آٹا گھی چینی سمیت روز مرہ کی اشیائ￿ مل سکے لیکن بد قسمتی سے بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں کئی یوٹیلٹی اسٹور قائم ہونے کے باوجود شہری سستے آٹے کیلئے ترس رہے ہیں۔ایریا منیجر اور اسٹور انچارج کی مبینہ طور پر ملی بھگت کی وجہ سے من پسند چند لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔شہریوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان،کمشنر نصیرآباد ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد سمیت یوٹیلٹی بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایریا منیجر سمیت اسٹور انچارج کا تبادلہ کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں