بولان میں تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت تین روز بعد بھی نہ ہوسکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع بولان کے علاقے سراج آباد میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کی گئی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت تین روز گذرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی،سخت سردی میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سوئی سدرن کمپنی حکام کے مطابق بولان میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمتی کاکام میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے جو ہفتہ کی شام تک مکمل کرلیا جائیگا تاہم سوئی گیس کی مکمل بحالی میں تین روز لگ سکتے ہیں۔بولان میں دوروز قبل بارہ انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی تھی کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو متبادل لائن سے سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے۔سخت سردی میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


