ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، شجاعت حسین

لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ملاقات ہوئی جس میں سینیئر رہنما چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں