وزیر اعظم شہباز شریف کی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے اس گھنائونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا لبادہ پوری دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فعل ناقابل قبول ہے۔
Load/Hide Comments


