وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے کا بلوچستان کا ہنگامی دورہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر)محمد خرم آغا نے بلوچستان کا ہنگامی دورہ کیا۔وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر)محمد خرم آغا نے ہنگامی دورہ بلوچستان کیا اور وہاں بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا،ممبر ویسٹ زون شاہد احسان اللہ و دیگر عملہ مصروف عمل تھا، جنرل مینجر عنایت اللہ آغا نے چمن،کوئٹہ شاہراہِ پر بحالی کے اقدامات بارے چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این۔25 پر چمن کوئٹہ سیکشن میں بحالی کے کام برق رفتاری سے جاری ہے،بلوچستان میں برفباری کے بعد شاہراہوں کی بحالی کا کام زور وشور سے جاری ہے۔،ضروری مشینری موقع پر موجود ہے اور این ایچ اے کا عملہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چئیرمین این ایچ اے نے شدید برفباری کے باوجود قومی شاہراہوں کو بحال رکھنے پر بحالی کے اقدامات پر عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں