نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ،راؤانوار سمیت تمام ملزمان بری
کراچی(انتخاب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے راؤا نوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا،عدالت نے کہاکہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،مقدمے میں50 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے،نقیب اللہ قتل کیس کامقدمہ 2018 میں درج کیاگیا تھا،اس وقت مقدمے کی پیروی نقیب اللہ کے والد کرتے تھے جو کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


