خوراک، دوائیں اور توانائی ترجیح،اسٹیٹ بینک کی 18جنوری تک منگوایا گیا درآمدی سامان کلیئر کرنے کی ہدایت

کراچی(انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 18 جنوری تک منگوایا گیا درآمدی سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔ کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو درآمدی سامان خریدنے سے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو درآمدی دستاویزات کلیئرکرنیکا طریقہ کار فراہم کیا ہے، بینکوں کوخوراک، دوائیں اور توانائی وغیرہ کی درآمدات کو ترجیح دینے کا کہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے نے بندرگاہ پر درآمدی مال پھنسنے کی نشاندہی کی ہے، شپنگ دستاویزات کلیئر نہ ہونے کے سبب بندرگاہ پر مال پھنسا ہے جس پر بینکوں کو کہا ہے کہ 180 یا اس سے زائد دن کی ادائیگیوں کی درآمدات پہلے کلیئر کریں، بینک زرمبادلہ کا انتظام کرکے ادائیگی کرنے والوں کے دستاویزات کلیئر کریں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو 18جنوری تک منگوایا گیا سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنیکا کہا ہے اور ہدایت کی کہ پورٹ پر پہنچی شپمنٹ کے دستاویزات کلیئرکریں جب کہ بینکوں کو یہ بھی ہدایت ہے کہ صارفین کو درآمدی سامان خریدنیسے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں