دکی میں مسلح ڈاکوﺅں نے 17 کانکنوں سے موبائل اور نقدی چھین لی
دکی (انتخاب نیوز) دکی کے علاقے میں ناصر کول کمپنی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح ڈاکوو¿ں نے کوئلہ کان میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لئے۔ڈاکووں نے رات گئے مقامی کوئلہ کان پر موجود مزدوروں سے 17 عدد موبائل اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔مقامی مزدوروں کے مطابق چار مسلح ڈاکووں اسلحے اور چھریوں کے ہمراہ کمروں میں داخل ہوگئے اور مزدروں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے 17 عدد قیمتی موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


