استعفے واپس لینے والے پی ٹی آئی اراکین کو تحریری درخواست دینا ضروری ہوگا، ذرائع قومی اسمبلی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے ایسے اراکین جو استعفے واپس لینا چاہتے ہیں وہ اپنے ہاتھ سے لکھی درخواست دینا ضروری ہوگا۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے مزید اراکین کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران سے مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کے استعفے واپس لینے کی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ای میل اور وٹس ایپ پر موصول درخواست کی آئینی و قانونی حیثیت ک جائزہ لیا گیا۔جس طرح ہر رکن کا ہاتھ سے لکھا استعفی ضروری ہے اسی طرح استعفی کی واپسی کیلیے ہر رکن اپنے ہاتھ سے درخواست بھیجے۔ابھی تک ہاتھ سے لکھی کوئی استعفی واپسی کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق سپیکر کا تحریک انصاف کے مزید 20 سے 25 استعفے منظور کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع۔
Load/Hide Comments


