سعودی عرب میں 142 سرکاری افسران کرپشن الزامات میں گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 142سرکاری افسران کرپشن الزامات میں گرفتار،حکام نے پچھلے مہینے 2 ہزار 364 معائنے کیے تھے، تحقیقات کے بعد 307 افراد کے خلاف الزامات لگائے گئے جن میں سے 142 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔یہ گرفتاریاں کرپشن، رشوت ستانی، اختیارات کے غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات کے تحت کی گئی ہیں۔ سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی نزاہا کا کہنا ہے کہ افسران متعدد وزارتوں میں کام کر رہے تھے، ان میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، نیشنل گارڈ، وزارت توانائی، وزارت قانون اور میونسپل اینڈ ہاؤسنگ کی وزارت شامل ہے۔بڑے پیمانے پر حراست میں لیے گئے افراد میں محکمہ تعلیم، صحت، ماحولیات، پانی اور زراعت، زکوٰ?، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی یہاں تک کے نزاہا کے اپنے افسران اور ملازمین شامل ہیں۔اینٹی کرپشن اتھارٹی نے بتایا کہ تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نزاہا 2011 میں قائم کی گئی تھی، یہ ادارہ ہر مہینے تفتیش کیے گئے کیسز کی رپورٹ پیش کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں