وفاقی محتسب کا 40واں یومِ تاسیس، خصوصی ٹکٹ جاری کیا گیا

اسلام آباد:وفاقی محتسب کے40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خصوصی ٹکٹ کا اجراء کیا گیا ہے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ وفاقی محتسب نے 40سال کے دوران 19لاکھ شکایات کا ازالہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ وفاقی محتسب کو 2022 میں وفاقی اداروں کے خلاف 1لاکھ 64ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ اس سال متاثرین کو3ارب 30کروڑ روپے کی رقم دلوائی گئی۔وفاقی محتسب نے کہاکہ گزشتہ برس سالانہ بنیادوں پر موصول ہونے والی شکایات میں 50فیصد جبکہ آن لائن شکایات میں 100فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے شکایات کمشنر مقرر کیا گیا، گزشتہ سال بیرون ممالک پاکستانیوں کی 1لاکھ 37ہزار423شکایات نمٹائی گئیں۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ آن لائن شکایات موبائل فون پر بھی سننے کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے181اداروں کے خلاف شکایات کو وفاقی محتسب ڈیل کرتا ہے۔وفاقی محتسب کے ادارے کی جانب سے انسپیکشن کا سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کے بعد اسپتال، یوٹیلٹی اسٹورز اور نادرا جیسے اداروں کا دورہ کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں